روس کے خلاف جوابی حملوں کے لیے نئے یوکرینی بریگیڈز کی تشکیل

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین نے روس کے خلاف جوابی حملے کے لیے 8 نئے  فوجی بریگیڈ تشکیل دے دیے۔

گارجیین کے مطابق یوکرین نے مستقبل میں جوابی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے فوجیوں کے 8 نئے بریگیڈ بنائے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے روسی حملہ آوروں کو شکست دی جاسکے گی ہا نہیں۔

یوکرین کی وزارت داخلہ نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے ابتدائی ’اسٹارم‘ بریگیڈ دے دیے ہیں جن میں 40  ہزار فوجی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ لڑائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہونے سے پہلے ان فوجیوں کو انہیں مزید تربیت کی ضرورت ہوگی اور فوجیوں کو دوبارہ سے لیس کیا جائے گا۔ نئی بریگیڈ کے اہلکاروں کو یوکرین کی فوج کے ساتھ مل کر جارحانہ حملہ آور کارروائیوں کا کام دو سے تین ہفتوں میں سونپ دیا جائے گا۔

امریکا کا اب تک 20 ہزار سے زائد روسی فوجی مارے جانے کا دعویٰ

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں دسمبر 2022 سے اب تک 20 ہزار سے زائد روسی فوجی مارے جاچکے ہیں جب کہ اس کے 80 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی قومی سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں روس کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں 20  ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔

کربی نے میڈیا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر بخموت کی طرف سے ڈونباس علاقے میں روس کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کسی بھی حقیقی اسٹریٹجک اور اہم علاقے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اندازہ ہے کہ جنگ کے دوران مارے گئے 20 ہزار سے زیادہ فوجی سمیت روس کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ مہینوں کی جنگ اور غیر معمولی نقصان کے بعد روس کے حملے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!