کون سے غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ فرنچائز نے اعلان کردیا

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی

ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل ہونے کا منتظر تھا۔ پی ایس ایل کی تاریخوں میں تبدیلی کے ساتھ، مجھے کچھ کمٹمنٹس میں ردوبدل کرنا پڑا لیکن میں پاکستان میں سرخ رنگ میں واپس آکر بالکل خوش ہوں۔

ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور اگلے مرحلے میں پہنچ کر ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟ نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

May be a graphic of text that says "HBL PSL Date HBL PAKISTAN SUPER LEAGUE SCHEDULE MAY Match APRIL Teams Match2 Lahore Venue Match5 Day/Night Night Karachi Kings Multan Sultans Cladiators Lahore United Peshawai Lahore Match7 Night Apri19 United Multan Sultans Karachi Rawalpindi Rawalpindi Karachi Rawalpindi Night Night Zalmi Islamabad Zalmi Sultans Rawalpindi Karachi Karachi Aprit27 Night Quetta Gladlators Multan Sultans Lahore Lahore Night Çalandarsı Islamabad Lahore Lahore y6 May7 Match26 Qalandars Peshawar United Quetta Gladiators Match27 Night Match29 Peshawar Zalmi Sultans Rawalpindi Zalmi Rawalpindi May22 Qalandars Night Match31 Match32 Match33 Raivalpindi Rawalpindi Night May25 Qualifier Eliminator1 Eliminator2 Match Lahore Lahoro Night Night Night Final Lahore Night"

19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ایس ایل بند کرنے آئے تھے لیکن افواج پاکستان نے آئی پی ایل بند کردیا‘

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پوائنٹ ٹیبل کی صورتحال کیا ہے؟

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹ ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جس نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز نے 8 میچ کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی سمیٹ کر تیسرے نمبر پر پراجماں ہے۔

لاہور قلندرز نے 9 میچز کھلیے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، لاہور قلندرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے، پشاور زلمی نے 8 میچز کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 5 نمبر پر پوائنٹ ٹیبل پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز نے 9 میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی