کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ویمنز ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور اس حوالے سے ان کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں پشاور پی ٹی آئی کا سیاسی قبلہ، یہیں سے انصاف کی توقع ہے، کنول شوزب

کنول شوزب کی ایک آن لائن میٹنگ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ہماری فیملی ہے، لیکن علیمہ خان کے اس بیان پر افسوس ہوا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کون گوہر؟

لیک ویڈیو میں کنول شوزب کہہ رہی ہیں کہ کوئی کسی کو منشی کہنے والا کون ہوتا ہے، یہ کوئی کرنے والی باتیں ہیں؟ اگر اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہوگی تو پارٹی کی عزت کون کرےگا؟۔

پی ٹی آئی رہنما مزید کہتی ہیں کہ میری جب علیمہ خان سے ملاقات ہوگی تو میں ان سے لڑوں گی اور کہوں گی کہ آپ سیاست میں آنے کا باضابطہ اعلان کریں، یا پارٹی کو برباد نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

واضح رہے کہ کنول شوزب نے ابھی تک لیک ویڈیو کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی