جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کردیا گیا ہے، اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے نام جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے 19 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے، اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج اور شوکت صدیقی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے
اب19 مئی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ زیر غور ہوگا۔