داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت خیبرپختونخوا، سندھ کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں 9 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، آبی وسائل، تجارتی سہولت، سیاحت، اور آفات کے بعد کی بحالی سمیت اہم شعبوں کے لیے 355.736 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار

منظور شدہ منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے  دیہی قابل رسائی اپ گریڈیشن اور انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (KITE) بھی شامل ہیں۔

سندھ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات، سندھ میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز کی تبدیلی، اور کوئٹہ میں پانی کی ترسیل کے نظام کے ساتھ منگی ڈیم کی تعمیر  بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مہنگائی کا طوفان ختم ہوچکا، پاکستان آج معاشی و سفارتی طور پر مستحکم ہے، اسحاق ڈار

کمیٹی نے 100 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی خصوصی مرمت کی بھی منظوری دی۔ اسلام آباد اور برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم کی مضبوطی، ایک مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی اور ایف بی آر کے ذریعے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام، نیز داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے تمام علاقوں میں جامع، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی