پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی  کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے، عالمی منڈی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، بطور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے بانی رکن، پاکستان ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستان کی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں، ہمارے پاس نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے حوالے سے نمایاں قانون سازی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان میں پائیدار اور منافع بخش ترقی کے لیے ماحول سازگار ہے، پاکستان ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا میں ابھرتی معیشتوں کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے مفید نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے، پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان دنیا کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں ابھرتی ہوئی منڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فورم نے حکومتوں، موجدوں اور سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ لا کر سرحدوں سے ماورا شراکت داری کی بنیاد رکھی ہے جو قابلِ وسعت ڈیجیٹل حل فراہم کرے گی، پاکستان 2026 میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سنبھالنے کی تیاری کررہا ہے، ہم ڈیجیٹل پالیسی ترتیب دینے، جامع اختراع کو ممکن بنانے، اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آف شور توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے بڑا قدم، ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع

امریکا کی جانب سے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

گوگل کی 25 برس بعد سرچ میں بڑی تبدیلی، کیا ویب ٹریفک کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

5 سالہ بچے کی خواہش پر امریکی خاندان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنادیا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا