حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ’پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے بانٹے جانے لگے ہیں جیسے ونڈی دی چیز ہو (بانٹنے والی کوئی چیز)‘۔

مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ حکیم لوہاپاڑ کو کس خدمت کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے میڈل پہنائے گئے ہیں؟

جاوید اقبال لکھتے ہیں کہ ایوارڈ کی اتنی بے توقیری پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی جو اب دیکھ رہے ہیں۔

نور نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے ٹک ٹاکرز کے لیے رہ گئے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاکروں کی حکومت ہے تو ٹک ٹاکرز کو ہی میڈل ملے گا۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ ’سوشل میڈیا چینج میکرز ایوارڈز‘ کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان، سوشل میڈیا انفلونسرز، یتیم بچوں سمیت  پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل میڈیا اسٹارز نے شرکت کی۔

 گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں نوجوان وی لاگرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز میں پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp