آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیریز کے شریک بانی کا غزہ میں جنگ کیخلاف احتجاج، سینیٹ سے گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن کو امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد اور غزہ میں انسانی صورتحال پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے بدھ کو سینیٹ کی سماعت میں خلل ڈالا جب صحت اور انسانی خدمات کے سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر گواہی دے رہے تھے۔

یو ایس کیپیٹل پولیس کے مطابق بین کوہن پر بدعنوانی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ دیگر 6 مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کئی سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ہلاکتیں، 37ملین ٹن ملبہ اور امریکا یورپ میں احتجاج

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر کوہن کو پولیس ان کی کمر کے پیچھے ہاتھ باندھ عمارت سے باہر لے جاتی ہے۔

گرفتاری کا منظر فلمبند کرتی ایک خاتون نے بین کوہن سے جب ان کی گرفتاری کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ کانگریس بم خرید کر غزہ میں غریب بچوں کو ہلاک کرتی ہے، اور امریکا میں میڈیک ایڈ سے بچوں کو محروم کرکے اس کی قیمت ادا کرتی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بین کوہن پر مجمع اکٹھا کرنے، رکاوٹیں ڈالنے اور بگاڑ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، یہ ایک ایسا جرم ہے جسے اکثر امریکی دارالحکومت میں سول نافرمانی کے معاملات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:فلسطین کے حامی غیرملکیوں کو امریکا بدر کرنے فیصلہ

سینیٹ کمیٹی کی مذکورہ سماعت کے موقع پر 6 دیگر مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا، جنہیں ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری کی مزاحمت جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

بین اینڈ جیریز آئس کریم کمپنی بین کوہن اور جیری گرین فیلڈ نے 1978 قائم کی تھی، جسے طویل عرصے سے سماجی اور سیاسی مسائل پر عوامی موقف اختیار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، اور اس نے اکثر ٹرانس جینڈر کے حقوق سمیت موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر مہمات کی حمایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی