شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی : وزیر اعظم شہباز شریف تقریب میں شرکت کے لیے آج لندن روانہ ہوں گے

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی تقریب  اور دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج وفد کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیر اعظم برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم لندن میں وزیر اعظم 5 مئی 2023 کو دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔۔

توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی اور دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں آئرلینڈ، فرانس، اسپین، بیلجیئم، جاپان، ہنگری اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف برطانیہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، شہباز شریف ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صورتحال اور حکومت کے تحریک انصاف سے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی ممکنہ پیش رفت سے بھی نواز شریف کو آگاہ کریں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp