نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آج ہو گا

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس آج ہو گا۔

احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ، محسن نقوی یا احد چیمہ میں سے کون ہو گا نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف الیکشن کمشنر آج اعلان کریں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سیاسی طوفان تھم گیا، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے عہدہ سنبھال لیا۔

اعظم خان کا کہنا ہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف انتخابات ترجیح ہے، نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp