یوکرین بحران : پیوٹن سے جلد ملاقات کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ کے دورے کے تیسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدر پیوٹن نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو ’حقیقی مسلمان‘ کیوں کہا؟

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملاقات کریں، اور ایسا ہم دونوں کر سکتے ہیں۔

اپنی گفتگو میں ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک وہ پیوٹن سے ملاقات نہیں کرتے روس اور یوکرین امن مذاکرات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل یوکرین سے مذاکرات کا اعلان کرنے والے روسی صدر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے استنبول میں ذاتی طور پر ملاقات کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ سربراہی اجلاس میں پیوٹن اور ٹرمپ کی عدم شرکت، یوکرین امن مذاکرات پر سوالیہ نشان

یوکراینی وفد نے آج 16 مئی کو ترک اور امریکی حکام سے ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ استنبول میں روسی وفد کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

امریکی صدر نے اکثر روسی رہنما کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات پر فخر کیا ہے، حالانکہ رواں سال جنوری میں ٹرمپ کے دفتر واپس آنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp