روسی صدر پیوٹن نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو ’حقیقی مسلمان‘ کیوں کہا؟

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ایک مذاق کے جواب میں انہیں ایک سچے مسلمان کا لقب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے مہمان وزیراعظم کو کریملن کے سینٹ اینڈریوز ہال میں رکھے 3 تخت دکھائے اور ایک پہیلی بوجھنے کو کہا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ پیوٹن نے کہا کہ ’میں نے کہا کہ ایک تخت زار کے لیے ہے اور دوسرا ان کی بیوی کے لیے، اب یہ تیسرا تخت آپ کے خیال میں کس کا ہوسکتا ہے۔


مزید پڑھیے: وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پیوٹن نے بتایا کہ اس پر وزیر اعظم انور ابرہیم نے کہا کہ یہ بادشاہ کی دوسری بیوی کے لیے ہوگا۔ روسی صدر نے کہا کہ انور ابراہیم کے جواب پر میں کہنا چاہوں گا کہ وہ ایک سچے مسلمان ہیں، امید ہے وہ میری بات پر خفا نہیں ہوں گے۔

روسی صدر کی اس بات پر انور ابراہیم اور پریس کانفرنس میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔ ملائیشین وزیراعظم نے ہنستے ہوئے فوراً پیوٹن سے کہا کہ ’جناب صدر میری صرف ایک ہی بیوی ہے‘۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اس طرح خوشگوار ماحول میں پریس کانفرنس ختم ہوئی اور دونوں رہنما مصافحہ کرکے ہال سے باہر نکل گئے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

یاد رہے کہ انور ابراہیم منگل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار