شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے  سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے

 شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے، 29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔

نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔

واضح رہے کہ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے ساتھ اب یہ کمپنی نہیں چل سکتی!

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا، ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔

شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہوئی  جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp