سورج طلوع ہوتا ہے نہ ہی غروب، پھر رات کو کہاں جاتا ہے؟

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سورج نہ تو طلوع ہوتا ہے اور نہ ہی غروب ہوتا ہے بلکہ ہماری زمین کے سورج کے گرد گھومنے کی وجہ سے ہمیں سورج طلوع اور غروب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر سورج نہ تو طلوع ہوتا ہے نہ ہی غروب ہوتا ہے تو رات کے وقت سورج کہاں غائب ہو جاتا ہے؟ صبح کے وقت مشرق سے طلوع ہوتا ہوا کیوں دکھائی دیتا ہے؟

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ رات کے وقت سورج کہیں بھی نہیں جاتا۔ جی ہاں شاید آپ کو یقین نہیں آرہا ہو گا حقیقت میں سورج نہ تو طلوع ہوتا ہے اور نہ ہی غروب ہوتا ہے۔

ہماری زمین سورج کے گرد اپنے محور میں گھومتی ہے۔ زمین کےسورج کے گرد مغرب سے مشرق کی جانب گھومنے کی وجہ سے ہمیں سورج مشرق سے طلوع اور مغرب میں  غروب ہوتا ہو ا دکھائی دیتا ہے۔

آپ خود سوچیں اگر سورج رات کے وقت کہیں چلا جاتا تو پھر دنیا کے  مختلف ممالک میں ٹائم کا فرق کیوں ہوتا؟اور دنیا کے کسی ملک میں رات تو کسی ملک میں دن کیوں ہوتی؟

دنیا کے مختلف ممالک میں رات اور دن میں فرق کی وجہ یہ ہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد 24گھنٹے گردش کرتی رہتی ہے اور اس گردش کے دوران زمین کا صرف ایک حصہ سورج کے سامنے ہوتا ہے۔

ہماری زمین کا وہ حصہ جو سورج کے سامنے ہوتا ہے زمین کے اس حصے میں دن ہوتا ہے اور زمین کا وہ حصہ جو سورج کے سامنے نہیں ہوتا اس حصے میں رات ہوتی ہے۔

توکیا آپ بھی آج تک یہی سمجھتے تھے کہ سورج رات کے وقت کہیں چلا جاتا ہےاور صبح کے وقت پھر کہیں سے آجاتا ہے تو آپ غلط سمجھتے تھے، ایسا بالکل بھی نہیں۔ بلکہ ہماری زمین کے سورج کے گرد گھومنے کی وجہ سے ہمیں سورج غروب اور طلوع ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp