بھارتی میڈیا نے کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں، ذمہ دار صحافت کی پامالی ہوئی، ڈینش اخبار

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالینڈ کے مشہور اخبار ‘پولیٹیکن’ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں جس سے ذمہ درانہ صحافت کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط معلومات کا سیلاب آگیا، جس سے غلط فہمی اور خطرہ پھیل گیا۔

پولیٹیکن کے مطقابق ممتاز بھارتی میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان پر تباہ کن حملے کیے، ‘بھارتی نیوی نے کراچی پر حملہ کیا’ اور ‘اسلام آباد کو قبضہ میں لیا گیا’ جیسی سرخیاں لکھی گئیں جو بعد میں بالکل جھوٹی ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: چوٹی کے فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا

اخبار کے مطابق بھارت کے کئی بڑے میڈیا اداروں نے دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں بھی پرجوش کہانیاں نشر کیں، تاہم، تحقیقات اور حقائق کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے بہت سے رپورٹس جعلی یا بہت حد تک گمراہ کن تھیں، اور اکثر پرانے اور دیگر تنازعات جیسے غزہ کی جنگ کی تصاویر نشر کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تشویشناک پہلو یہ تھا کہ اس غلط معلومات کا اثر معصوم شہریوں پر پڑا اور غیرضروری دشمنی کو بڑھاوا دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ایسے حساس وقت میں غیر ذمہ دار صحافت تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے اور امن کے قیام کے اقدامات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp