پشاور میں 2 خاندانوں میں مسلح تصادم، 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔

پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز تصادم میں بدل گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افرادقتل

جاں بحق ہونے والوں میں فضل امین، حضرت امین، احمد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور غیور مشتاق خان کے مطابق، ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ سے متاثرین کو ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل