پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہزارخوانی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے، فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا ہلاک

ایس ایس پی آپریشن مسعود احمد بنگش کے مطابق 4 سے 5 مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

مسعود احمد بنگش کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 اقسام کا اسلحہ استعمال ہوا، ملزمان نے کلاشنکوف، 30 بور پستول اور ایم فور اسلحہ استعمال کیا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی  سابقہ  دشمنی تھی، جاں بحق افراد میں ایک سابق ناظم کا بیٹا اور صوابی سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی