پاکستان اپنی گاڑی کب بنائے گا؟

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز چین میں سپر منی ٹرک کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا، جس میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ آور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیوں، کونسی زیادہ بک رہی ہیں؟

سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار سپر منی ٹرک منصوبے کا کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند ہوگئے ہیں، جس سے مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، انہوں نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سپر منی ٹرک کیا ہے؟

سپر منی ٹرکس وہ گاڑیاں کہلاتی ہیں جو ٹرک تو نہیں ہوتیں لیکن لوڈ اٹھانے کے کام آتی ہیں، جیسے شیہزور، سوزوکی، ٹیوٹا کی ہائلکس وغیرہ یہ منی ٹرک کہلاتے ہیں۔

یوں تو پاکستان میں بہت سے کمپنیوں کی گاڑیاں اسمبل کی جاتی ہیں لیکن اب تک پاکستان میں مکمل طور پر اپنی کوئی گاڑی تیار نہیں ہورہی ہے، کیا یہ جنگی جہاز بنانے سے بھی مشکل کام ہے؟ یہ سوال ہم نے رکھا چیئرمین آل پاکستان موٹرزر ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد شہزاد کے سامنے تو ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اور یہاں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز یا تو ہیں نہیں اور کچھ ہیں بھی تو وہ ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا غریب لوگ یہ خرید بھی سکیں گے یا نہیں؟

محمد شہزاد کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سپر چارجنگ اسٹیشنز کی ضرورت ہے، اب اگر ایک گاڑی 2 گھنٹے میں چارج ہوگی وہ بھی لوڈ اٹھانے والی گاڑی تو اس سے ایک غریب آدمی کیا کاروبار کرے گا، ابھی تک سپر منی ٹرک کی قیمتیں سامنے نہیں آئیں، یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا غریب لوگ یہ خرید بھی سکیں گے یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم خود مینوفیکچرنگ نہیں کریں گے ہم باہر کی کمپنیوں کے محتاج رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بنائیں گے نہیں ہم خود اس انڈسٹری کو کھڑا نہیں کریں گے، چاہے الیکٹرک ہوں یا دوسری گاڑیاں یہ ممکن نہیں کہ گاڑیاں عام آدمی کی قوت فروخت میں ہوں۔

حکومت کو بھی بیوقوف بنایا جارہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کا پاکستان میں موجود اسمبلرز پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں، انہوں نے اسمبلنگ پلانٹس پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے پہلے وہ اسے نچوڑیں گے حکومت کو بھی بیوقوف بنایا جارہا ہے اور وہ بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی خریدنے والوں کے لیے خوشخبری: آئندہ مالی سال گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کمی کا امکان

محمد شہزاد نے کہا کہ اسمبلرز 40،40 سال سے ٹیوٹا، سوزوکی اور ہونڈا گاڑیاں اسمبل کررہے ہیں، اب تک ہم اپنی کوئی گاڑی نہیں بنا پائے، کہا جاتا ہے وقت لگے گا تو اور کتنا وقت لگے گا؟ جب تک لوکلائزیشن نہیں ہوگی تب تک گاڑی کا سستا ہونا بھول جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا