امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق
اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس اہم پیش رفت کے بارے میں تاحالا یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے روسی صدر کی کال سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ‘چند منٹ’ کی گفتگو کی تھی۔