تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جا سکے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی، جس کے نتیجے میں سیریز کے انعقاد پر باقاعدہ اتفاق رائے قائم ہوا۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ

ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین و صدر نے شرکت کی۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیریز کے تمام 3 ٹی20 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کامیاب ملاقات کے بعد محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنگلہ دیشی بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ایک محفوظ کرکٹ منزل تسلیم کرتے ہوئے دورے کو حتمی شکل دی۔ یہ سیریز دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی تجویز دی گئی تھی، جس کے لیے 25 مئی سے 3 جون تک کی تاریخیں زیر غور تھیں۔ بعد ازاں پی سی بی نے متبادل تاریخیں 27 مئی سے 5 جون تک تجویز کیں۔ تاہم، حتمی معاہدے کے تحت اب 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟