سوشل میڈیا پر دو ایسے پرندوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پرندہ اپنے ساتھی پرندہ پر کپڑا نما کوئی چیز لا کر اس کی پیٹھ ڈھانپ دیتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پرندہ اپنے گھونسلے میں سردی کے باعث سمٹ کر بیٹھا ہوتا ہے۔
اسی دوران اس کا ساتھی پرندہ کہیں سے چمڑا نما چیزڈھونڈ کر لاتا ہے، گھونسلے میں بیٹھے پرندے کی کمر پرڈھانپ دیتا ہے اور خود اس کے پاس ہی گھونسلے میں کھڑا ہو جاتا ہے۔
https://twitter.com/Yoda4ever/status/1653520504425435136
شاید گھونسلے میں بیٹھا پرندہ بیمار ہو یا اسے ٹھنڈ بہت لگ رہی ہو گی جس کے باعث دوسرا پرندہ اس کی پیٹھ ڈھانپنے کے لیے کوئی چیز ڈھونڈنے نکلا۔
ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ویڈیو دیکھ کر صارفین نے مختلف طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ہے۔
ایک صارف نے گھونسلے میں بیٹھے پرندے کے بارے میں لکھا کہ وہ دیکھ رہی ہے کہ جب کوئی اسے کوڑے سے اٹھائے گئے ٹکڑے میں ڈھانپ دے تو وہ کیسی دکھائی دے گی۔
اسی صارف نے ایک اور تبصرے میں لکھا روایتی باپ کی طرح جو کہتا ہے تمھیں خود کو سردی سے بچانے کے لیے کسی فینسی سویٹر کی ضرورت نہیں یہاں ایک استعمال شدہ کمبل ہے جو مجھے سستے میں ملا ہے۔