جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے نے ان کی ذمے داریاں بڑھادیں، تحریک انصاف پر سختیاں ختم ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری بھی کردے گی”۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور عمران خان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی پاکستان کی افواج کے ساتھ ہے اور افواج سے جو بھی تعلق رکھے گا وہ ہمارے لیے غیر متنازع ہوگا۔

فوج سے رابطے بحال نہیں ہوئے لیکن ہماری خواہش ضرور ہے

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے فوج کے ساتھ رابطے بحال نہیں ہوئے ہیں لیکن ہماری خواہش ضرور ہے کہ (بحال ہوجائیں) کیوں کہ عمران خان نے بھی کہا ہے ہم نے فوج کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے ہیں۔

مزید پڑھیے: مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی نے پوری قوم کو سرخرو کیا ہے اور وہ فضا ہمیں قائم رکھنی چاہیے کیوں کہ بھارت پھر کوئی حرکت بھی کر سکتا ہے اس لیے پوری قوم میں اتحاد ضروری ہے۔

جو بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کچھ کرسکتا ہو وہ اپنا کردار ادا کرے

بیرسٹر گوہر نے کہا ہم اور ساری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہونا چاہیے اور جو بھی ہو وہ جو کچھ کرے سیاست سے بالاتر ہوکر کرے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہرحال فوج ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کا سیاست پر اثر تھا اور ہے بھی اس لیے لہٰذا میں تو یہی درخواست کروں گا کہ حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے جو کوئی بھی کچھ کرسکتا ہو وہ اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں: دروازے بند نہیں کیے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا، عمران خان

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان 2 سال سے جیل میں ہیں اور اتنا عرصہ انہیں قید میں رکھنا نا انصافی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ عمران خان کا کیس لگا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران تنازع: کویت میں ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک

ایران کی خلیجی ممالک پر اندھا دھند بمباری غلط حکمتِ عملی، ترک وزیر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تیوہار ہولی پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

اسپین کے اپنے فوجی اڈے ایران کیخلاف استعمال نہ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ کی تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

جنگ طول پکڑ گئی تو ایران کیسے فائدہ میں رہے گا؟ ماہرین نے بتادیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟