صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں دنیا میں جب بھی کوئی آدمی کسی سیٹ پر بیٹھتا ہے تو اس کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب وہ سیٹ پر بیٹھتے ہیں تو سیٹ کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وہ… pic.twitter.com/5gPCsR2HTU
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2025
اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد کھوکھر نے کہا کہ دنیا میں جب بھی کوئی آدمی کسی سیٹ پر بیٹھتا ہے تو اس کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب وہ سیٹ پر بیٹھتے ہیں تو سیٹ کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وہ شخصیت ہیں جن کے بیٹھنے سے اس سیٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔














