وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھاؤ’ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز شریف کو چیلنج کردیا
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مؤقف پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے وہی میرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات ہیں ان کے فیصلے دیے جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے 5،6 افراد کو بجٹ کے حوالے سے عمران خان سے ملنے دیا جائے۔
ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چل سکتا، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان تیار ہیں، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا، ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا میںڈیٹ چوری ہوا اس کی ہمیں نہیں ملک کو ضرورت ہے۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: شہباز شریف مخالف گنڈاپور کی حکومت کہاں کھڑی تھی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
جنگ جاری ہے، ہر حال میں عمران خان کو رہا کروائیں گے
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری جنگ جاری ہے اور ہم ہر حال میں عمران خان کو رہا کروائیں گے۔