کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کا افتتاحی اجلاس نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت جمعرات کو پاکستان اسٹیل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے وزرا و سیکریٹری سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا کامیاب دورہ مکمل، دہشتگردی کے خلاف سہ فریقی عزم، سی پیک ٹو میں بڑی پیشرفت
اسحاق ڈار نے صنعتی پارکوں کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کراچی اسٹیل ملز سائٹ پر SEZs کو تیز اور غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔