امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

22  مئی کو بدھ اور جمعرات کی شب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم پر وفاقی عدالت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

31 سالہ الیاس روڈریگ نے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے کولمبیا میں اپنی گرفتاری کی سماعت کے دوران کوئی درخواست داخل نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار

ایف بی آئی کے حلف نامے کے مطابق ملام پر فرسٹ ڈگری کے قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل، آتشیں اسلحے کے استعمال کے ذریعے ایک شخص کی موت اور تشدد کے جرم کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ الیاس روڈریگز نے واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا، جہاں امریکن جیوش کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا

گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

 

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔

میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ شکاگو سے مشتبہ شوٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

پولیس سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص نے میوزیم کے باہر ہینڈگن سے حملہ کیا، تاہم اس کے فوری بعد تقریب کی سیکیورٹی نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگز کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور نے دوران حراست ’آزاد فلسطین’ کا نعرہ لگایا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp