اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔
میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ شکاگو سے مشتبہ شوٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص نے میوزیم کے باہر ہینڈگن سے حملہ کیا، تاہم اس کے فوری بعد تقریب کی سیکیورٹی نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگز کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور نے دوران حراست ’آزاد فلسطین’ کا نعرہ لگایا۔