آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ’ٹھنڈی‘ پیشگوئی کردی

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 48، اسلام آباد(سٹی 38، گولڑہ 13، بوکرا 6،ائرپورٹ5، سید پور 3)، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 20) جوہرآباد 16، منگلا 14، چکوال 12، مری 11، جہلم 7، منڈی بہاؤالدین 7، سیالکوٹ(سٹی 5، ائرپورٹ2)، شیخوپورہ، گوجرانوالہ2، گجرات ایک ، مالم جبہ 21، سیدو شریف 14، کاکول 8، لوئر دیر 5، تخت بھائی ایک، کوٹلی 13، راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ2، لسبیلہ 5، بار خان اور سبی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتے کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 50،سبی49، دادو ، موہنجوداڑو، روہڑی ،لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سولر پینلز اڑ گئے، بجلی کی سپلائی معطل

 محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتے کی (رات) اور اتوار کے روز آند ھی ، گرج-چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp