چوہدری پرویز الٰہی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی کرپشن کورٹ گجرات نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

چودھری پرویزالٰہی اینٹی کرپشن گجرات بدھ کو جج رانا محمد سلیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گوجرانوالہ اور گجرات کے دونوں مقدمات میں ان کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

’نواز، شہباز منافقوں کا ٹولہ ہے‘

بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے سابق کردار کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ یہ منافقو ں کا ٹولہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سراسر جھوٹ کی بنیادوں والے وزیراعلیٰ ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آ رہا ہے پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری قیادت کو سب پتہ ہے یہ حکمران ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف چھاپے مارتے ہیں لیکن اب ایسے نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف اور شہباز شریف کا اصل روپ قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے یہ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ حکومت بھی کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی ان کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!