’مافیا سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر تلا ہے‘، عمران خان نے ہفتہ کو چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں اور یہ مافیا سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہفتے کے روز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر نکلیں اور چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں کیوں کہ اس وقت پاکستان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہو رہی ہے اور بے روزگاری عروج پر ہے مگر حکمران چیف جسٹس اور ججوں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اپنے آئین اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے ہفتہ کے روز چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے لیے حکمران اتحاد اور تحریک انصاف کسی ایک نکتے پر متفق نہیں ہو سکے جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 14 مئی کو ہی انتخابات کرائے جائیں۔

اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ اگر 14 مئی سے قبل اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو میں قوم کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم