خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔
بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔
اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا
واضح رہے کہ حال ہی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں کلین چٹ دے دی۔