نوشکی: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کو اب تک کیوں ختم نہیں کیا جا سکا؟

’شہید اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ فریضے کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، حکومت پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی۔

واضح رہے کہ اس افسوسناک واقعے کے باوجود صوبے بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 2.66 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مہم کے تحت بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیے جا رہے ہیں۔ 11,000 سے زیادہ ٹیمیں صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے ہوئے ہر گھر تک پہنچ کر 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل