بائیک رائڈرز مہنگا نشہ ویڈ کراچی میں کیسے سپلائی کرتے ہیں؟

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟

ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔

ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ کرتا ہے، سعید آباد پہنچ کر منیشات حنیف بلوچ نامی ملزم وصول کرتا ہے، سعید آباد سے پوش علاقوں کے رائڈز آکر ویڈ خریدتے ہیں۔ اس کی قیمت 35 ہزار روپے فی گرام ہے جس کی ادائیگی ڈیلیوری سے پہلے آن لائن وصول کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟

عبدل کے مطابق موٹر سائیکل سوار سپلائر کو ایک پرچی پر مقام اور وصول کرنے والے کا نام لکھ کر دیا جاتا ہے۔ رائیڈر گرفتاری سے بچنے کے لیے موبائل فون کا استعمال نہیں کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp