وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے، شادی رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، جیند صفدر کی شادی  نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق

جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، ان کا رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے 2021 میں لندن کے نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی جب علاج کی غرض سے لندن میں مقیم تھے، اکتوبر 2023 میں جوڑے نے خوشگوار طریقے سے طلاق لے لی تھی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری

برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید اپنی والدہ مریم نواز کی سیاسی ذمہ داریوں میں مدد کے لیے اسی ماہ لندن سے لاہور واپس آگئے تھے اور یہیں مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب