فیکٹ چیک: 210 عازمین حج کی شہادت، کیا موریطانیہ کی حج پرواز حادثے کا شکار ہوئی؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی چند تصویریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس خبر کی سعودی عرب سے تردید آئی ہے کہ موریطانیہ کے 220 عازمین حج کو لے کر جانے والی پرواز بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پتہ نہیں کیا سچ ہے۔

فیکٹ چیک: کیا موریطانیہ کی حج پرواز حادثے کا شکار ہوئی؟

سوشل میڈیا پر حادثے کی خبر اتنی تیزی سے پھیلی کے اس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر الولی طحٰہ، نے کہا کہ تمام عازمین بخیروعافیت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور کسی بھی پرواز کو کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا۔

 موریطانیہ ایئرلائنز نے بھی تصدیق کی کہ تمام عازمین حج کو بحفاظت سعودی عرب پہنچا دیا گیا، طے شدہ پروازوں میں سے کسی کے بھی حادثے کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جہاز کو آگ لگنے والی وائرل تصویر کے بارے میں بعد میں تصدیق کی گئی کہ یہ تصاویر حالیہ نہیں بلکہ 2018 میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی اور سمندر میں گرتے جہاز کی تصویر تقریباً چار سال پرانی ہے۔

ان تفصیلات کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ موریطانیہ کی حج پرواز کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل