مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ اس سال برفباری معمول سے کم ہوئی اور جو برف گری وہ وقت سے پہلے پگھل گئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور سیلابی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری تیاری کی ہدایت کی ہے۔

کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور حیدر آباد جیسے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خطرات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی، شہری احتیاط کریں

دوسری جانب کراچی میں جمعہ کو درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی کی شدت 51 ڈگری تک محسوس کی گئی، جو شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بنی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی و صوبائی ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل