نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے

انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو بھی یاد کیا۔

شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ’ون کنٹری، ٹو سسٹمز‘ فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی شاندار معاشی اور سماجی ترقی کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے صدر شی جن پنگ کے وژن سے متاثر ہو کر IOMed کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیا، وزیر خارجہ نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور شہر کی معاشی و ثقافتی تنوع میں کردار کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

چیف ایگزیکٹو نے وزیر خارجہ کے دورے کا پرجوش خیرمقدم کیا، چیف ایگزیکٹو نے ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ