بالی وڈ اداکار سنجے دت اور ان کی بہن پریا دت نے اپنی والدہ نرگس کی 42 ویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے بچپن کی تصاویرپہلی بار شیئر کی ہیں۔
100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے 63 سالہ بھارتی اداکار سنجے دت اور ان کی بہن پریا دت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے اپنی آنجہانی والدہ اور ماضی کی مقبول و معروف اداکارہ نرگس دت کی یاد میں تصاویراورویڈیو پوسٹ کی ہیں۔
چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ہندی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار سنجے دت نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: مس یو ماں! آپ کی محبت اور گرم جوشی روزانہ میری رہنمائی کرتی رہتی ہے اور آپ کے سکھائے گئے اسباق کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی تصویر میں سنجے دت اپنی چھوٹی بہن پریا دت کے ہمراہ اپنی والدہ نرگس کے ساتھ موجود ہیں۔
View this post on Instagram
سنجے دت کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر ان کی اہلیہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز پوسٹ کیے۔
ایک انسٹا گرام صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بچپن ہی سے بھائی کی آنکھوں میں خوف ہے۔ایک صارف نے لکھا ماں تو ماں ہوتی ہے۔
دوسری جانب سجنے دت کی بہن پریا دت نےبھی والدہ کی برسی کے موقع پر ویڈیو شیئر کی تاہم انہوں نے ویڈیو کا کوئی کیپشن تو نہیں لکھا بلکہ ویڈیو ہی میں اپنی والدہ کے لیے ایک نوٹ لکھا کہ بہت چھوٹی عمر میں آپ کو کھونے کی وجہ سےمیری زندگی متاثر ہوئی لیکن آپ کے ساتھ گزارے چند سالوں نے مجھ پرزیادہ اثر ڈالا۔
پریا دت نے مزید لکھا کہ آپ نے مجھے محبت اور ہمدردی سکھائی۔ مشکلات میں مسکرانا اور ہر چیز کو مثبت انداز میں دیکھنا سکھایا۔ میں جانتی ہوں کہ آپ ہمیشہ ایک خوبصورت سرپرستی کرنے والے فرشتہ کے روپ میں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔
View this post on Instagram
ایک انسٹا گرام صارف نے ان کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ماں کی یاد کو کبھی بھی نہیں روک سکتے۔ وہ ہمارے لیے ایک محافظ فرشتہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
کلکتہ میں پیدا ہونیوالی نرگس دت نے اپنے فلمی کیریئرکے اختتام پر سیاست میں بھی حصہ لیا تھا۔ انہوں نے 1958 میں بالی وڈ کے اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار سنیل دت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
نرگس کے تین بچےسنجے دت، پریا دت اورنمرتا دت ہیں۔ ماضی کی اس نامور اداکارہ کا انتقال 1981 میں کینسر کے باعث ہوا تھا۔