بال کھانے والی لڑکی کا آپریشن، کون سا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس ایم ایس اسپتال (جے پور، بھارت) کے ڈاکٹروں نے ایک 14 سالہ لڑکی کے معدے سے 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گچھا (ٹریکو بیزوئر) کامیابی سے نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جو دنیا میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے لمبا بالوں کا گچھا تصور کی جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اتر پردیش کے آگرہ ضلع کے بارارا گاؤں کی رہائشی ہے اور دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔

لرکی ایک نفسیاتی بیماری ’پیکا‘ کا شکار ہے، جس میں مریض غیر خوردنی اشیا کھانے کی عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ لڑکی نے چھٹی جماعت سے اسکول میں چاک کھانا شروع کیا، بعد میں یہ سلسلہ بالوں، لکڑی کے ٹکڑوں، ربڑ بینڈز، پتھروں، دھاگوں اور دیگر غیر ضروری اشیاء کے استعمال تک بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

لڑکی کو ایک ماہ سے زائد عرصے سے پیٹ میں درد اور قے کی شکایت تھی، جس کے بعد اسے ایس ایم ایس ہسپتال لایا گیا۔ معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ میں ایک سخت گٹھلی محسوس کی، جو معدے سے ناف اور دائیں اوپری حصے تک پھیلی ہوئی تھی۔ سی ای سی ٹی اسکین سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں ایک غیر معمولی شے موجود ہے۔

سرجن ڈاکٹر جیون کنکاریا کے مطابق، بالوں کی یہ گچھا چھوٹی آنتوں تک الجھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسے ایک ہی ٹکڑے میں نکالنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اگر یہ ٹوٹ جاتا تو آنتوں میں کئی جگہوں پر چیرا لگانا پڑتا۔

تاہم 2 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے اسے کامیابی سے ایک ہی ٹکڑے میں نکال لیا، اور اس عمل میں خون کی منتقلی کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ لڑکی کی حالت اب بہتر ہے اور جلد ہی اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر کنکاریا، جن کے پاس سرجری کے 4 گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں، نے بتایا کہ وہ اس کیس کو بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ