وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں راہنماؤں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں راہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار نے آذربائیجان وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس دوران آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

ہفتے کے روز وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار مہمان نوازی ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت بھی کی، اقتصادی تعاون تنظیم  کا اگلا اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں آذربائیجان میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟