نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس دوران آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

ہفتے کے روز وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار مہمان نوازی ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت بھی کی، اقتصادی تعاون تنظیم  کا اگلا اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں آذربائیجان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختییار ادیلووِچ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے لائن منصوبے کے فریم ورک معاہدے پرتبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp