میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دیے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم سی ڈی اے حکام نے اس کی تردید کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں میٹرو بس سروس بحال، بلیو اور گرین لائنز بھی چل پڑیں

یہ بھی واضح رہے کہ صدر راولپنڈی سے سیکریٹریٹ اسلام آباد تک چلنے والی ریڈ لائن میٹرو بس سروس کے کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس روٹ پر کرایہ اب بھی 30 روپے وصول کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار