میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی پنجاب میں جب جب حکومت آئی تو انہوں نے لاہور کے شہریوں کے لیے کوئی نہ کوئی نئی سفری سروس کا آغاز ضرور کیا۔ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے میٹرو بس اور پہلی اورنج لائن ٹرین چلائی۔

اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہوریوں کے لیے ٹرام چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام‘ کے نام سے سال 2025 میں لاہور کو پہلی ٹرام کا تحفہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پہلی ٹرام (ٹرین) چلانے کے لیے ایل ڈی اے نے اس کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل ٹرام کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا اس میں کلمہ چوک سے مین بلیو روڈ، ایم ایم عالم روڈ، حسین چوک، حالی روڈ سمیت 10 مقامات شامل تھے اور ٹرام کا مکمل روٹ 11 کلومیٹر طویل رکھا گیا تھا اور ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر بعد اسٹاپ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، لیکن اب ٹرام کی نئی فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام چلائی جائے گی اور نہر کے دونوں اطراف روٹس بنائے جائیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک 24 کلومیٹر طویل ٹریک پر یہ ٹرام چلے گی۔

ٹرام چلانے کے لیے ابتدائی طور پر 50 سے 60 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ٹرام کے ڈیزائن کے لیے فن لینڈ اور چائنا کا جدید ماڈل اسٹڈی کیا جارہا ہے۔ ٹرام کو قذافی اسٹیڈیم کے اندر خصوصی اسٹاپ اوور دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی تیاری، سفر کتنا مختصر ہوجائے گا؟

ٹرام کب تک لاہور میں چلے گی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ٹرام ایک سال کی قلیل مدت میں تیار کی جائے گی، اس پر کام جلد شروع ہو جائےگا۔ ٹرام کے ٹھوکر سے ہربنس تک 13 سے 14 اسٹاپ بنائے جائیں گے۔ اس کی ٹکٹ کتنے کی ہوگی، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر الیکٹرک، ہائبرڈ اور بیٹری پر چلنے والی ٹرام کو تجویز کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم