پشاور: آوارہ دوستوں سے نہ ملنے کی نصیحت ماں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت  کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی

پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp