عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے چوتھی بار ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے، عدالت کا ایک بار پھر حکم

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والی ٹیم کی سربراہی لاہور پولیس کے ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے تھے، جبکہ ٹیم میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل 3 مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔

ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ اگر ملزم ٹیسٹ کرانے سے انکار کرے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ شواہد درست ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے، عدالت کا ایک بار پھر حکم

یاد رہے کہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp