لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 جون کو رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان عید سے قبل رہا ہو سکتے ہیں۔