دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل جہاز مار گرائے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی سیکیورٹی صورت حال: حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

سینیئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے الٹا حملہ کردیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ 10 مئی کی رات بھارتی حملے سے قبل ہی ہم جواب دینے کا فیصلہ کر چکے تھے، بھارتی رویے نے کئی ممالک کو پاکستان کے لیے نیوٹرل کیا۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لیے پاکستان تیار ہے۔ مودی کے شکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی

انہوں نے کہاکہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے، حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، اب معاشی ترقی کا سفر طے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟