سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے کے ممکنہ طریقوں پر غور کیا گیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا گیا اور خطے میں امن و سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب خطے میں امن کے قیام اور مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔













