ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں کرکٹر سے شادی کا سوال پوچھے جانے پر زینب عباس نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پرسنل اور پروفیشنل کو الگ الگ رکھتی ہیں۔
سابق کرکٹر ناصر عباس کی بیٹی اور اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں بیٹھی آڈینس سے ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ اتنی بڑی سپورٹس جرنلسٹ ہیں اور آپ کے والد بھی کرکٹر رہ چکے ہیں تو آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟
زینب عباس نے کہا کہ کام ہم خواتین جو مرضی کر لیں آخر میں یہی پوچھا جاتا ہے کہ شادی کیوں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کے میں اپنی زندگی میں پرسنل اور پروفیشنل کو الگ الگ رکھتی ہوں۔
آڈینس ہی میں سے ایک اور شخص نے زینب عباس سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ جب سے پریزینٹر بنی ہیں تب سےلڑکوں نے کرکٹ زیادہ دیکھنا شروع کر دی ہے؟ زینب عبا س نے کہا کہ یہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں۔
پروگرام کے میزبان نےسابق کرکٹر کی بیٹی زینب عباس سے پوچھا کہ کون سا کرکٹر بہت شوق سے انٹر ویو دیتا ہے؟اور کس کرکٹر کے مداح بہت حساس ہیں جو اپنے کرکٹر کو کچھ نہیں کہنے دیتے؟
زینب عباس نے کہا کہ حسن علی بہت شوق سے انٹر ویو دیتے ہیں وہ تو خود ہی آجاتے ہیں انٹر ویو دینے اوربابر اعظم کےمداح بہت حساس ہیں۔
میزبان نےکرکٹ کومینٹیٹر سے پوچھا کے آپ ٹی وی پر آتی ہیں اور آپ کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہےتو آپ کو ڈراموں یا فلموں میں کبھی آفرہوئی؟
اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے کہا کہ انہیں ایک فلم اور ڈرامے میں بھی آفر ہوئی تھی لیکن وہ اداکاری نہیں کرنا چاہتیں حالانکہ انہیں جو کردار آفر کیا گیا تھا وہ بھی جرنلسٹ کا تھا۔
پروگرام میں بیٹھی آڈینس میں سے ایک خاتون نے ان سے پوچھا کہ اگر وہ کرکٹر ہوتیں تو بیٹر ہوتیں یا بالر؟جس پر زینب عباس نے کہا کہ وہ بالرہوتیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم ہیں۔














