پشاور کی مویشی منڈی میں ‘ڈونلڈ ٹرمپ’ نامی بھینسے کی دھوم

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کی مویشی منڈی میں مختلف رنگ و نسل کے جانور دیکھنے کو مل رہے ہیں، مگر اس بار ایک ایسا جانور سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کا نام ہی لوگوں کو چونکا دیتا ہے — ’ڈونلڈ ٹرمپ‘۔

یہ خاص بھینسا، جس کا نام اس کے مالک نے موجودہ امریکی صدر کے نام پر رکھا ہے۔ یہ نہ صرف اپنے انوکھے نام بلکہ اپنی خوبصورتی، جسامت اور اعلیٰ خوراک کی وجہ سے بھی منڈی کا سپر اسٹار بن چکا ہے۔ منڈی میں آنے والے شوقین حضرات نہ صرف اس کی تصاویر بناتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سیلفیاں لینے پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔

ناز سے پالا ہوا ‘ ڈونلڈ ٹرمپ’

بھینسے کے مالک نے بتایا کہ انھوں اس کو بچوں کی طرح پالا ہے۔ اس کی خوراک عام جانوروں سے بالکل مختلف ہے۔ ہم نے اسے دودھ، خالص سرسوں کا تیل، اور مختلف قسم کی گرم خوراک دے کر تیار کیا ہے۔ اس کے لیے سردی گرمی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

یہ جوان اور صحتمند بھینسا دیکھنے میں جس قدر دلکش ہے، اسی قدر مہنگا بھی ہے۔

قیمت اور بھاؤ تاؤ

مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس کی 25 لاکھ روپے قیمت مانگ رہا ہے۔ اب تک کئی خریدار اس میں دلچسپی دکھا چکے ہیں اور سب سے زیادہ بولی 16 لاکھ روپے کی لگ چکی ہے، مگر مالک کا کہنا ہے کہ 16 لاکھ میں دینا میرے لیے نقصان ہے۔ اس میں اتنی محنت اور وقت لگا ہے کہ اس کی اصل قیمت کم از کم 24 لاکھ ہے۔

مزے کا گوشت

مالک نے مزید کہا کہ یہ بھینسا نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ اس کا گوشت بھی لاجواب ہوگا۔

‘یہ جوان بھینسا ہے، اس کا گوشت انتہائی لذیذ اور نرم ہوگا۔ جس نے بھی قربانی کے لیے خریدا، وہ یاد رکھے گا۔’

منڈی کا مرکزِ نگاہ

پشاور کی مویشی منڈی میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں، مگر ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کی انٹری نے منڈی کی رونق کو دوبالا کر دیا ہے۔ بچے، نوجوان اور بڑے سبھی اسے دیکھنے آ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی دھوم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟